جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے 8 کارکن بری، حسان نیازی کی بہن مجرم قرار

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے 8 کارکن بری، حسان نیازی کی بہن مجرم قرار

جے آئی ٹی نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے 8 کارکن بری، حسان نیازی کی بہن مجرم قرار

ویب ڈیسک

|

12 Dec 2024

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے جناح ہاؤس حملے میں حسان نیازی کی بہن کو مجرم اور پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کو  بے گناہ قرار  دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میںو جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں خواتین سمیت 8  پی ٹی آئی کارکنوں کو بے گناہ قرار دے دیا۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں پی ٹی آئی کارکن توصیف خانم،  سعدیہ ایوب، ثروت شاہد،  نادرہ عمر،٫ وحید الرحمٰن، ساجد پرنس، بلال فرحانہ فاروق  کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں حسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی کو مجرم قرار دیا۔ تفتیش میں سید فاطمہ حیدر، بینا ذیشان، رخسانہ نوید کو قصور وار پایا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کر دی  اور حاجرہ نیازی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت پر دلائل طلب کر لیے۔

دوران سماعت حاجرہ نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی بھی عدالت میں بیٹی کے ساتھ پیش ہوئے ۔ ان کے علاوہ خواتین سمیت دیگر ملزمان بھی عبوری ضمانت کی حاضری کے لیے عدالت میں موجود تھے۔

8 بے قصور قرار دیے گئے ملزمان کے وکلا کی عبوری ضمانت  واپس لینے کی استدعا  پر عدالت نے ضمانت کی درخواستوں کو خارج کر دیا۔

نو مئی کے روز پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!