جنرل (ر) باجوہ کے سمدھی کو منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کا دوسرا نوٹس بھی جاری

جنرل (ر) باجوہ کے سمدھی کو منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کا دوسرا نوٹس بھی جاری

صابر مٹھو نے جان بوجھ کر پہلے نوٹس کی تعمیل نہیں کی، دوسرے پر پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی ہوگی، ایف آئی اے
جنرل (ر) باجوہ کے سمدھی کو منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کا دوسرا نوٹس بھی جاری

ویب ڈیسک

|

2 Jul 2024

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے سمدھی صابر مٹھو کو منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صابر حمید عرف صابر مٹھو منی لانڈرنگ انکوائری پر ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے صابر مٹھو کو 4 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا۔

طلبی کے نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ملزم اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف اربوں روپے منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہو رہی ہیں اس سے پہلے ملزم کو جون 27 کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ صابر مٹھو نے پہلے نوٹس کی جان بوجھ کر تعمیل نہیں کی جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے دوسرا نوٹس تین گھروں کے ایڈریس پر بھیجا گیا۔

اس کے علاوہ ایف آئی اے نے صابر مٹھو کو واٹس ایپ پر بھی طلبی کا سمن بھیج دیا اور متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ دوسرے نوٹس پر بھی ملزم پیش نہ ہوا تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو گرفتاری کی صورت میں بھی ہوسکتی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!