اجرک والی نمبر پلیٹ کی جگہ پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹس لگیں گی، آفاق احمد

اجرک والی نمبر پلیٹ کی جگہ پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹس لگیں گی، آفاق احمد

سندھ حکومت نے چالان جاری رکھے تو احتجاج کریں گے
اجرک والی نمبر پلیٹ کی جگہ پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹس لگیں گی، آفاق احمد

ویب ڈیسک

|

24 Jul 2025

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ یکم اگست سے نمبر پلیٹوں پر اجرک کی بجائے پاکستانی جھنڈے پرنٹ کرنا شروع کردیں گے اور 14 اگست تک تمام نمبر پلیٹوں پر اجرک کی جگہ پاکستانی جھنڈا پرنٹ ہوگا۔

کراچی میں اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ میں عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ اگر کوئی نمبر پلیٹ پر اجرک برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اسے تبدیل کرنے پر مجبور نہ کریں۔ میں حکومت سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ اگر کوئی اجرک کی جگہ پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگاتا ہے اور بارکوڈ کو نہیں چھیڑتا تو ایسے کسی بھی فرد کو تنگ کیا جائے نہ چالان۔

آفاق احمد نے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو مہاجر قومی موومنٹ جشن آزادی کے بعد ہر ضلع میں پرامن احتجاج کرے گی اور حکومتی رویئے کی روشنی میں احتجاج کومرحلہ وار آگے بڑھاینگے جس میں عوامی رابطہ مہم، دستخطی مہم اور ضرورت پڑنے پر عوامی ریفرنڈم کا انعقاد شامل ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ میں سندھی حکمرانوں، دانشوروں اور عوام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سندھ کا مفاد اسی میں ہے کہ مہاجر جو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ایک علیحدہ قوم ہیں انہیں علیحدہ قومیت تسلیم کیا جائے اور آبادی کے تناسب سے وسائل و اقتدار تقسیم کرکے سندھ کی ترقی کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کرنے کی بجائے مہاجر قوم پر اپنا کلچر تھوپنے اور مہاجر قوم کو فتح کرنے کی کوششیں جاری رہیں تو سندھ کی شہری و دیہی تقسیم کو منطقی انجام تک پہنچنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!