جڑواں شہروں میں کل تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا
فیصلے کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
Webdesk
|
25 Nov 2024
راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں کے نامساعد حالات کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے مطابق امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کل تمام سرکاری و نجی اسکولز بند رہینگے، تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی منگل کے روز چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جاری صورتحال کے مد نظر تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا، فیصلے کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
Comments
0 comment