جڑواں شہروں میں رکاوٹیں تاحال برقرار،موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس آج بھی بند

جڑواں شہروں میں رکاوٹیں تاحال برقرار،موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس آج بھی بند

اسلام آباد کا ریڈ زون مکمل سیل کیا گیا ہے، ڈی چوک کے اطراف بھی کنٹینرز موجود ہیں۔
جڑواں شہروں میں رکاوٹیں تاحال برقرار،موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس آج بھی بند

Webdesk

|

6 Oct 2024

  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کے تمام داخلی راستے تاحال بند کئے گئے ہیں، جبکہ راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے کئی مقامات پر رکاوٹیں برقرار ہیں، جڑواں شہروں میں تیسرے روز بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس تیسرے روز بھی بند ہے۔اسلام آباد کا ریڈ زون مکمل سیل کیا گیا ہے، ڈی چوک کے اطراف بھی کنٹینرز موجود ہیں۔

پولیس، رینجرز اور ایف سی کے تازہ دم دستے اسلام آباد ریڈ زون اور ڈی چوک کے اطراف تعینات ہیں۔جناح ایونیو پر رات بھر مظاہرین اور پولیس کی آنکھ مچولی چلتی رہی تاہم جناح ایونیو، ڈی چوک اور چائنہ چوک میں اس وقت مظاہرین موجود نہیں ہیں۔

کچہری چوک کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جبکہ روات سے کچہری چوک آنے کا راستہ اور سوان پل بھی ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔ کچہری سے اولڈ ایئرپورٹ روڈ کورال تک کھلا ہے۔

حیدر روڈ فلیش مین اور میڑو اسٹیشن روڈ سے بھی بند ہے، مریڑھ چوک چاروں اطراف سے بند ہے۔ مری روڈ بھی مکمل طور پر بند ہے جبکہ ڈبل روڈ اسٹیڈیم بھی رکاورٹیں کھڑی کرکے بند رکھا گیا ہے۔

چیئرنگ کراس چوک دونوں جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کیا گیا ہے اور ایم ایچ چوک صدر مال روڈ دونوں جانب سے بند ہے۔

راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے راستے شکریال، فیض آباد، پنڈوڑہ چونگی، کٹاریاں، ڈھوک حسو، خیابان سرسید اور پیرودھائی موڑ سے بھی مسلسل بند ہے۔ موٹر وے چکری انٹر چینج اور ٹھلیاں کے مقام پر بھی رکاوٹیں برقرار ہیں۔

اندرون شہر اگرچہ دکانیں و بازار کھلے ہیں لیکن کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں، راستوں کی بندش کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی سمیت شہری زندگی بری طرح متاثر ہے۔

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس بھی 30 سے زائد پکٹوں پر تعینات ہیں جبکہ پولیس کے جوان میڑو اسٹیشنز پر بھی تعینات ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!