جو آج سسٹم کا حصہ بنے وہ جلد روتے ہوئے نظر آئیں گے، فضل الرحمان
ویب ڈیسک
|
27 Feb 2024
مولانا فضل الرحمان نے پیش گوئی کی ہے کہ جو جماعتیں زبردستی سسٹم میں داخل ہوئیں وہ جلد روتی ہوئی اور پریشان نظر آئیں گی کیونکہ یہ سسٹم زیادہ عرصے تک چلنے والا نہیں ہے۔
پشاور میں مفتی محمود مرکز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علما اسلام نے کہا کہ 2018 میں بھی ہم اسمبلی میں بھی تھے اور کہہ رہے تھے کہ غلط ہوا ہے تو پھر آج سب جماعتوں کا موقف کیوں تبدیل ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتھارٹی (حکومت) کا معاملہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہے، جو نہیں ہونا چاہیے، امیدوار کو کھڑا کرنے تک کی اتھارٹی اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے ، ہم ملک کے اندر ہے ملک سے باہر نہیں ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ آج جو سسٹم کے اندر ہے وہ آنے والے دنوں میں روئے گا کیونکہ یہ سسٹم بہت جلد بیٹھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ساری زندگی الیکشن لڑے ہے، 1965 کا الیکشن مجھے یاد ہے، 1970 کے. الیکشن میں والد کی مہم خود چلائی، الیکشن مہم کے دوران ہی عوام کو پتہ چلا جاتا ہے کہ کون جیت رہا ہے اور کون ہار رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھروں میں سوئے ہوئے اور الیکشن سے دستبردار لوگ جیت گئے اور جو جیتے ہیں ان لوگوں سے ملک چلنے والا نہیں ہے، پی ٹی آئی کی جیت سے 9 مئی کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے، اگر ایسی پارلیمان بنانی ہے تو پھر سیاست کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آنے والے وقت کا فیصلہ شوریٰ کرے گی، تاہم ہم نے پختونخوا اسمبلی میں بیٹھنے اور صدارتی نظام میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments
0 comment