حکومت نے عمران خان دور کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو ختم کردیا

ویب ڈیسک
|
18 May 2025
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں قائم کیے گئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (NAPHA) کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت نے NAPHA کے چیئرمین میجر جنرل (رٹائرڈ) عامر اسلم خان کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے بی ایس-20 افسر کیپٹن (رٹائرڈ) محمد ظفر اقبال کو تین ماہ کے لیے قائم مقام چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ظفر اقبل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
NAPHA کا قیام 15 جنوری 2020 کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2019 کے تحت عمل میں آیا تھا، جس کا مقصد ملک بھر میں ہاؤسنگ منصوبوں کی منصوبہ بندی، ترقی اور انتظام کرنا تھا۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ پانچ سالوں میں اتھارٹی کو کل 2 ارب روپے کا بجٹ دیا گیا، جس میں سالانہ 400 ملین روپے مختص کیے گئے۔ تاہم، اس عرصے میں اتھارٹی کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔
اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئی تقرری سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دی ہے۔
Comments
0 comment