’خضدار حملے میں اجیت دیول ملوث ہے‘

’خضدار حملے میں اجیت دیول ملوث ہے‘

وزیراعلیٰ بلوچستان کا دہشت گردوں کو نہ چھوڑنے کا اعلان
’خضدار حملے میں اجیت دیول ملوث ہے‘

ویب ڈیسک

|

22 May 2025

خضدار میں ایک دہشت گردانہ حملے میں 4 معصوم بچے شہید ہو گئے جبکہ متعدد زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نے حملے کی ذمہ داری بی ایل اے اور بی ایل ایف جیسے گروپوں پر عائد کرتے ہوئے انہیں "بھارت کی پراکسی قوتوں" سے منسلک قرار دیا۔  

سرفراز بگٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے پاس اس حملے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ یہ گروہ بلوچستان میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔"  

انہوں نے کہا کہ "یہ بزدل دہشت گرد سافٹ ٹارگٹس ڈھونڈتے ہیں۔ ہمیں امید نہیں تھی کہ یہ بچوں کو بھی نہیں چھوڑیں گے، ان معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ہم ان دہشت گردوں کو چن چن کر ختم کریں گے۔"  

وزیراعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ "یہ گروہ بھارت سے مالی امداد اور تربیت حاصل کرتے ہیں۔ ہمیں معلوم تھا کہ اجیت دیول (بھارتی ایجنسی) بلوچستان میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔"  

"بھارت جنگ میں شکست کا بدلہ لے رہا ہے۔ یہ اپنے ہی بلوچ بچوں کو مار کر بلوچستان کا نام داغدار کر رہا ہے۔"  

سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ "اب ہم سے کسی نرمی کی توقع نہ رکھی جائے۔ ہم نے پچھلے حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا، اب باری ان کی ہے، یہ لوگ خود کو بلوچ کہتے ہیں، لیکن ان پر لعنت ہو۔ انہیں صرف دہشت گرد کہا جائے۔"  

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ بچے اسکول جا رہے تھے، ان کی آنکھوں میں خواب تھے۔ بھارت اور اس کے ایجنٹوں نے انہیں خون میں نہلا دیا، ہماری پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو۔ ہمارے بچوں کے قاتلوں کو کوئی پناہ نہیں ملے گی۔"  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!