کالعدم ٹی ٹی پی کے خاتمے کیلیے حکومت نے واٹس ایپ سے مدد مانگ لی

کالعدم ٹی ٹی پی کے خاتمے کیلیے حکومت نے واٹس ایپ سے مدد مانگ لی

وزیر مملکت برائے داخلہ کا واٹس ایپ سے ٹی ٹی پی کے نمبرز بلاک کرنے کا مطالبہ
کالعدم ٹی ٹی پی کے خاتمے کیلیے حکومت نے واٹس ایپ سے مدد مانگ لی

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2025

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واٹس ایپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے زیر استعمال نمبرز اور گروپس کو فوری طور پر بلاک کرے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے بیان میں کہا کہ ایسے خودکار نظام متعارف کرائے جائیں جو دہشت گردی کے مواد کی نشاندہی کر سکیں اور اسے فوری طور پر معطل کر دیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ TTP جیسی دہشت گرد تنظیموں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سرگرم رہنے دینا عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردوں کی آن لائن موجودگی ان کے نظریات کو پھیلانے کا ذریعہ بن رہی ہے، جسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق، واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز مواد اور تشدد کو فروغ دینے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی انتہائی ضروری ہے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑا ہے اور اس نے اس مد میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر دہشت گردوں کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کے خلاف عملی اقدامات کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!