کمشنر کراچی کا شہر میں شجر کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کمشنر کراچی کا شہر میں شجر کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کمشنر نے اداروں سے کہا ہے کہ وہ تعاون کریں مل کر مہم کو کامیاب بنائیں
کمشنر کراچی کا شہر میں شجر کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ

Webdesk

|

22 Jul 2024

کراچی :  کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدار ت ان کے دفتر میں ایک اجلاس میں شجر کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مہم اگلے دو ہفتوں میں شروع کی جائے گی مہم میں ایک لاکھ چالیس ہزار پودے لگاے جائیں گے۔ محکمہ جنگلات، بلدیاتی اداروں اور نجی اداروں کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں مختلف نجی بلدیاتی اور صنعتی اداروں اور این جی اوز کے تعاون سے  دس دس ہزار پوداے لگانے کے انتظامات کریں گے۔

کمشنر نے اداروں سے کہا ہے کہ وہ تعاون کریں مل کر مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ شہر کا ماحول بہتر بنانے اورماحولیات کے مسائل پر قابو پانے کی حکومت کی کوششوں کو بار آور کریں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز محکمہ جنگلات بلدیہ عظمی کے ڈی اے ایم ڈی اے ایل ڈی اے کنٹونمنٹ بورڈز ڈی آئی سائٹ لمیٹڈ کے پی ٹی سول ایوی ایشن اتھارٹی مزار قائد مینجمنٹ بورڈ  پورٹ قاسم اتھارٹی، ٹائون ایڈمنسٹریشنز، آباد، سائٹ لمٹیڈ چیمبرز آف کامرس  اینڈ انڈسٹریز  بلدیاتی اور ترقیاتی ادارے اور ماحولیات سے دلچسپی رکھنے والے نجی اداروں اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔  

اجلاس میں موجود ڈپٹی کمشنر کورنگی جواد مظفر اور دیگر ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے مہم کے انتظامات کی تفصیلات سے کمشنر کو آگاہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنرز نے کہا کہ وہ  پنے اپنے ضلع میں  مختلف نجی بلدیاتی اور صنعتی اور این جی اوز کے تعاون سے  دس دس ہزار پودے لگائیں گے ۔کمشنر کراچی آفس شجر کاری مہم میں پودے لگانے کے لئے ڈپٹی کمشنرز اور ادارون کی مشاورت سے پودے لگانے کے لئے  مقامات کی نشاندہی شروع کر دی ہے۔

 فیصلہ کیا گیا کہ صرف ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے ،کورنو کارپس پودے لگانے سے گریز کیا جائے گا، شجر کاری مہم کا مقصد کراچی کے ماحول کو بہتر اور شہر میں ماحولیات کو بہتر بنانے کی حکومت کی کوششوں سے شہر کی شاہراہیں، پارکس اور گرین بیلٹس اور دیگر مقامات کو سرسبز بنانے میں مدد ملے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!