کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکوؤں کا چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید، چار افراد اغوا

کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکوؤں کا چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید، چار افراد اغوا

وزیر داخلہ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی
کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکوؤں کا چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید، چار افراد اغوا

ویب ڈیسک

|

3 Jul 2024

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کشمور میں کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے جبکہ شکار پور رستم سے ڈاکوؤں نے چار افراد کو اغوا کرلیا۔

پولیس اہلکاروں کی شہادت پر وزیراعلیٰ، گورنر سندھ اور وزیر داخلہ سمیت دیگر نے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراداخلہ نے شکارپور تھانہ رستم کی حدود میں چار افراد کے اغواء کے واقعے اور اہلکاروں کی شہادت و زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کندھ کوٹ اور ایس ایس پی شکار پور سے بالترتیب علیحدہ علیحدہ تفصیلات طلب کرلیں۔

انہوں نے ہدایت کی پولیس اہلکاروں کی شہادت اور زخمی کرنیکے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ ضلعی سطح پر انٹیلی جینس بڑھاتے ہوئے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ مغویوں کی بازیابی کے لیئے فوری اقدامات کیئے جائیں۔ پتہ لگایا جائے کہ کون سے گروہ اغواء کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ مغویوں کی صحیح سلامت بازیابی کے لیئے تمام تر ذرائع اور وسائل کو استعمال میں لایا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!