کراچی، جبران ناصر کا پی ٹی آئی امیدواروں کیلیے قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

کراچی، جبران ناصر کا پی ٹی آئی امیدواروں کیلیے قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

جبران ناصر نے وکلا کا 8 رکنی پینل تشکیل دے دیا
کراچی، جبران ناصر کا پی ٹی آئی امیدواروں کیلیے قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

10 Feb 2024

کراچی: انسانی حقوق کے وکیل جبران ناصر نے کراچی سے مبینہ دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی شکست کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جبران ناصر نے اس حوالے سے سیو گارڈ کراچی کے نام سے پینل تشکیل دیا ہے جو 20 سے زائد امیدواروں کے نتائج کو عدالتوں میں چلینج کرے گا۔

جبران ناصر ایڈوکیٹ کی سربراہی میں بننے والی 8 رکنی قانونی ٹیم امیدواروں کے کیسز کو چلینج کرے گی۔

اس ضمن میں سیو گارڈ کراچی ووٹ کے وکلا پینل نے 20 سے زائد امیدواروں سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ جبران ناصر سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 110 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور انہیں شکست کا سامنا رہا ہے تاہم وہ اپنا کیس دائر نہیں کررہے کیونکہ امیدوار نے پہلے ہی اپنی شکست کو تسلیم کر کے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو فتح پر مبارک باد دی تھی مگر پھر نتیجہ تبدیل ہوگیا۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!