کراچی دھماکے کا نیا موڑ، ہلاک شخص پولیس افسر کا بیٹا نکلا، خاتون اور بچہ بھی جاں بحق

کراچی دھماکے کا نیا موڑ، ہلاک شخص پولیس افسر کا بیٹا نکلا، خاتون اور بچہ بھی جاں بحق

واقعہ گلشن اقبال میں واقع حاجی لیموں گوٹھ میں پیش آیا
کراچی دھماکے کا نیا موڑ، ہلاک شخص پولیس افسر کا بیٹا نکلا، خاتون اور بچہ بھی جاں بحق

Webdesk

|

7 Feb 2024

کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد کے علاقے مبینہ ٹاؤن کے علاقے حاجی لیموں گوٹھ میں گرنیڈ پھٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ خاتون بچے سمیت دو جاں بحق 3 بچے زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی جی شرقی زون غلام اظفر میہسر کے مطابق گلشن اقبال تھانے میں تعینات انسپکٹر رحمان میرانی کا بیٹا فاروق میرانی ہاتھ میں گرنیڈ پکڑے گلی سے گزر رہا تھا جسے دیکھ کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جس پر بچوں نے شور مچایا تاہم گرنیڈ کو چھپانے کی کوشش کے دوران پن نکلنے سے دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فاروق موقع پر ہلاک جبکہ خاتون سمیت 4 بچے زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے خاتون نسرین اور 7 سالہ بچہ ریحان جاں بحق ہوگئے علاوہ ازیں زخموں ہونے والے بچوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص فاروق کا والد پولیس میں انسپکٹر کے عہدے پر گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا جسے کچھ عرصہ قبل معطل کیا جا چکا ہے علاوہ ازیں انسپکٹر کے بیٹے کیخلاف بھی ماضی میں ایک مقدمہ درج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تفتیش کیلئے ہلاک شخص فاروق کے بھائی کو حراست میں لے لیا ہے تاہم تفتیش کے بعد واقع کے حقائق واضح ہو سکیں گے کہ فاروق ہینڈ گرنیڈ کہاں لے کر جا رہا تھا اور اس کا ہدف کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!