کراچی دنیا 5 آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگیا

کراچی دنیا 5 آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگیا

ایئر کوالٹی انڈیکس کی تازہ رپورٹ میں انکشاف
کراچی دنیا 5 آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگیا

ویب ڈیسک

|

5 May 2025

کراچی: ہوا کے رخ میں تبدیلی کے بعد کراچی کا فضائی معیار تیزی سے خراب ہوگیا ہے، جس کے باعث شہرِ قائد اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبرپر آگیا ہے۔ 

عالمی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق، کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات (PM2.5) کی مقدار 142 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر تک پہنچ گئی ہے، جو صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دی جارہی ہے۔  

فضائی آلودگی کی موجودہ صورتحال

انڈیکس کے 142 AQI کے ساتھ کراچی کی ہوا حساس افراد کے لیے مضر" زمرے میں آگئی ہے۔  

101 سے 150 AQI: حساس گروپ (بچے، بوڑھے، دمہ اور دل کے مریض) کے لیے نقصان دہ۔  

151 سے 200 AQI: تمام افراد کے لیے مضرِ صحت۔  

201 سے 300 AQI: انتہائی مضرِ صحت۔  

301 سے زائد: خطرناک سطح۔  

ماہرین کے مطابق، کراچی میں فضائی آلودگی کی بڑی وجوہات میں گاڑیوں اور فیکٹریوں کا دھواں، تعمیراتی کاموں سے اُڑنے والی گرد، کوڑے جلانے کے واقعات اور موسمی تبدیلیاں شامل ہیں۔ 

اس آلودگی سے سانس کی بیماریاں، پھیپھڑوں کے مسائل، دل کے امراض اور آنکھوں میں جلن جیسی شکایات میں اضافہ ہورہا ہے۔  

احتیاطی تدابیر

حساس افراد گھروں میں رہیں۔  

باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔  

صبح اور شام کے اوقات میں سیر سے گریز کریں۔  

گاڑیوں اور فیکٹریوں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت۔  

حکام نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے، لیکن شہریوں کو بھی اپنی صحت کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!