کراچی کے بیشتر علاقوں میں اچانک بجلی بند کیوں ہوئی؟

ویب ڈیسک
|
19 Jan 2025
شہر قائد میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوبے جن کو بحال کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کی وجہ سے کراچی میں 23 گرڈ اسٹیشنز اور 400 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔
کے الیکٹرک نے بجلی کے تعطل کے بعد فوری بحالی کا کام شروع کیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کی وجہ سے شہر کا تین چوتھائی حصہ بجلی سے محروم ہوگیا تھا۔
بلدیہ گرڈ کے 49، ایئرپورٹ گرڈ کے 33،گارڈن گرڈ کے 40، نارتھ کراچی گرڈ کے 33فیڈرز، جیکب لائن کے 47، جیل روڈ گرڈ کے 28 فیڈرز، اورنگی گرڈ کے 38 فیڈرز، محمود آباد گرڈ کے 16 فیڈرز اور کورنگی ایسٹ گرڈ کے 40 فیڈرز ٹرپ ہوگئے تھے۔
اس کے علاوہ ڈی ایچ اے، پرانا گولیمار، ولیکا گرڈ، ڈیفنس، شادمان، کلفٹن، سائٹ، کورنگی، اولڈ ٹاؤن، سٹی کے گرڈ بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تھی۔
Comments
0 comment