کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، بدھ کو بھی بارش کا امکان
ویب ڈیسک
|
30 Jan 2024
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں منگل کی شب ہلکی و درمیانی جبکہ چند علاقوں میں قدرے تیزبارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج بھی برقرار رہ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی شب شہر کے مختلف علاقوں ایم اے جناح روڈ ، صدر ، کھارادر ،سرجانی، اورنگی، ماڑی پور، ہاکس بے،بلدیہ ٹاؤن، نیول کالونی، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، ماڑی پور، ہاکس بے سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی جبکہ سائٹ ایریا اور گردو نواح میں تیز بارش ہوئی۔
نارتھ کراچی ، بفرزون ، بہادر آباد ، نیا ناظم آباد اور منگھوپیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں مٰیں ہلکی اور کہیں درمیانی درجے کی بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
سندھی مسلم، طارق روڈ، گرومندر،ایم جناح روڈ،گارڈن میں پھوار پڑی۔ جس کے بعد موسم ٹھنڈا ہوگیا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج بھی میں ہلکی بارش/ بونداباندی کا امکان ہے تاہم یکم فروری سےموسم دوبارہ خشک اور خنک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سسٹم کے تحت ٹھٹھ سجاول،بدین کی ساحلی پٹی جبکہ جامشورو میں بھی ہلکی بارش اور بونداباندی ہوسکتی ہے، اگلے تین روز کے دوران کراچی میں بیشتر وقت سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔
🛑 تازہ ترین / کراچی: سرجانی، اورنگی، ماری پور، ہاکس بے سمیت شہر کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں ہلکی بارش شروع.. pic.twitter.com/sJgH0qWVTA
— PakWeather.com (@Pak_Weather) January 30, 2024
Comments
0 comment