کراچی کی مصروف شاہراہ پر دن دہاڑے ڈکیتی
ڈاکو مصروف شاہراہ پر واردات کے بعد آسانی سے فرار ہوگئے
ویب ڈیسک
|
28 Aug 2024
شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں واقع بورڈ آفس پل کے نیچے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دہاڑے مصروف شاہراہ پر شہری کو لوٹا اور باآسانی فرار ہوگئے۔
بورڈ آفس پل کے نیچے موٹر سائیکل سوار ڈٓاکوؤں نے انتہائی دیدا دلیری کے ساتھ شہری کو سر عام چلتے ہوئے ٹریفک کے دوران اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔
ایک اور شہری کے موبائل موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکو جو کہ شلوار قیمض میں ملبوس تھے۔
ڈکیتوں میں سے دو نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا جبکہ تیسرے نے رومال سے چہرہ ڈھانپا ہوا تھا۔
Comments
0 comment