کراچی میں 9 مارچ سے پھر بارش کا امکان

کراچی میں 9 مارچ سے پھر بارش کا امکان

کراچی میں اسپیل تین دن تک برسے گا، محکمہ موسمیات
کراچی میں 9 مارچ سے پھر بارش کا امکان

ویب ڈیسک

|

4 Mar 2024

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر تین دن تک مسلسل بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 9 سے 12 مارچ کو ایک اور اسپیل داخل ہوگا، جس کے باعث وقفے وقفے سے موسلادھار ںارش ہوسکتی ہے۔

 موسمیات کے تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق ہواؤں کا ایک اور مغربی نظام 9 مارچ کو پاکستان کے جنوبی علاقے میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس کے زیر اثر بلوچستان اور سندھ کے جنوبی علاقوں میں درمیانی سے موسلادھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 5 مارچ اور 9 مارچ کو بلوچستان میں بارش کے دو سسٹم ٹکر سکتے ہیں۔

 میمن کی جانب سے شیئر کی گئی موسم کی ایڈوائزری کے مطابق، بلوچستان کے کچھ حصوں میں پہلے سسٹم کے تحت ہلکی سے شدید بوندا باندی کا امکان ہے۔

 دوسرے سسٹم کے تحت گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ اور بلوچستان کے دیگر ساحلی علاقوں میں 9 مارچ سے 12 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہوں گی۔

 موسمیاتی تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ یہ سسٹم 9 سے 12 مارچ تک کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!