کراچی میں بجلی اور پانی کی قلت یا بندش پر احتجاج، مقدمہ درج

ویب ڈیسک
|
24 Jul 2025
کراچی میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرنے والے ہوجائیں ہوشیار کیونکہ اب انہیں اپنے حق کیلیے آواز اٹھانے اور احتجاج کرنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید میں منگل کی رات پانی کی عدم فراہمی پر کیے جانے والے احتجاج اور سڑک کی بندش کے خلاف نامزد سمیت دیگر کئی افراد کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
یہ مقدمہ اے ایس آئی گلبہار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ میں اپنے ساتھیوں کیلیے جرائم کے خاتمے کیلیے گشت پر نکلا تو اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں مکینوں نے احتجاج کیا ہوا تھا اور یہ ساڑھے 8 بجے کا وقت تھا۔
مقدمہ ایف آئی آر کے مطابق مظاہرین نے نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک بند کیے ہوئے تھے جس کی وجہ سے عوام کو بہت زیادہ پریشانی تھی اور وہ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے تھے۔
اس صورت حال میں فوری طور پر افسران کو آگاہ کیا اور روڈ بند کرنے والے مظاہرین کو سمجھا کر جن کی تعداد 50 سے 60 کے قریب تھی انہیں بھیج کر ٹریفک کو بحال کروادیا۔
انٹیلیجنس ذرائع سے روڈ بند کرنے والے مظاہرین میں 8 افراد کی شناخت جبکہ نامزد اور ان کے دیگر نامعلوم 50 ملزمان نے مین نیشنل ہائی وے روڈ کے دونوں ٹریک رات 9 بجکر 10 منٹ تک بند رکھے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوا ۔
اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔
Comments
0 comment