کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات: دوبارہ گنتی پر پیپلز پارٹی نشست سے محروم

Webdesk
|
26 Sep 2025
کراچی : ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ایک یو سی کی دوبارہ گنتی میں نتیجہ تبدیل ہوگیا اور پیپلز پارٹی اپنی نشست سے محروم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن یوسی ون میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران دوبارہ گنتی کے نتیجے میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر نے بتایا کہ چیئرمین کی نشست پر 12 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی، جس میں ٹی ایل پی کے امیدوار نے 1787 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پیپلز پارٹی کی امیدوار شہنیلا عامر 1600 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔
یاد رہے کہ 24 ستمبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں شہنیلا عامر کو 3801 ووٹ لے کر کامیاب قرار دیا گیا تھا۔تاہم ٹی ایل پی کی درخواست پر 7 اور پیپلز پارٹی کی درخواست پر 5 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کرائی گئی، جس کے بعد نتیجہ تبدیل ہوگیا۔
Comments
0 comment