کراچی میں دوسرے صوبے کے ڈرائیور نشے میں ہیوی ٹریفک چلاتے ہیں، گورنر سندھ
Webdesk
|
11 Jan 2025
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اب کراچی میں جو ہیوی ٹریفک چلائے گا اس کا لائسنس بھی کراچی کا ہونا چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ نے کراچی میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے شہریوں کی اموات اور بے ہنگم ہیوی ٹریفک پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ شہر میں دو ماہ سے ایسے حادثات ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے بات کی اور اب ڈی آئی جی ٹریفک کو اقدامات کیلیے خط لکھ رہا ہوں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں دوسرے صوبے سے آ کر ہیوی ٹریفک چلاتے ہیں، دوسرے صوبے کے ڈرائیورز کو کراچی ٹریفک کی الف ب نہیں پتا، یہ ہائی ویز کے ڈرائیور ہیں بعض نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک سختی کریں، جس کے پاس کراچی کا لائسنس نہ ہو وہ سڑک پر نہ آ سکے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈمپروں کے سڑک پر آنے کی ٹائمنگ پر بھی عملدرآمد سخت کیا جائے۔
Comments
0 comment