کراچی میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان

کراچی میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان

درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے جبکہ گرمی کی شدت اس سے زیادہ محسوس ہوگی
کراچی میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان

Webdesk

|

23 Jun 2024

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ دو روز کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو کراچی میں ہوا کی رفتار کم اور دھوپ تیز ہونے کی وجہ سے شہر کا موسم گرم و مرطوب رہا، صبح کے وقت پارہ 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37.2ڈگری جبکہ دن کے وقت نمی کاتناسب 58فیصد رہا۔ 

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش کے مطابق آج بھی شہرمیں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے، اس دوران شہرمیں صبح سے دوپہر کے درمیان بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ پیرکو مطلع بیشتروقت صاف اورگرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے،اس دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 40ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوزکرسکتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!