کراچی میں گاڑیاں دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ

کراچی میں گاڑیاں دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ

کراچی میں کے ایم سی کونسل نے جرمانے کی قرارداد منظور کرلی
کراچی میں گاڑیاں دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

20 May 2025

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے شہری علاقوں میں میونسپل نلکے کے پانی سے گاڑیاں دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔

یہ فیصلہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی طرف سے پیش کردہ قرارداد پر شہری کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور ہوا۔  

یونین کونسل (UC) کے چیئرمین کی شکایات کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی جبکہ جرمانے سے حاصل ہونے والی رقم اسی یونین کونسل کے علاقے میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔  

پیپلز پارٹی کے رکن نجمی عالم نے کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کلفٹن کے تلوار علاقے کا حوالہ دیا جہاں سڑک کنارے نلکے کے پانی سے کھلے عام گاڑیاں دھوئی جاتی ہیں۔ انہوں نے نارھت ناظم آباد کی نور ہائی وے کا بھی ذکر کیا جو مسلسل پانی کے رساؤ سے خراب ہو چکی ہے۔  

اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے میئر پر طویل مدتی منصوبوں پر توجہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شہر کو شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کے فور واٹر پروجیکٹ کی لاگت 20 ارب سے بڑھ کر 200 ارب روپے تک پہنچنے پر سوال اٹھایا اور پائپ لائنز کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جلد ہی سڑکوں پر احتجاج کیے جانے کا اعلان بھی کیا۔  

میئر مرتضیٰ وہاب نے کونسل کو یقین دلایا کہ پانی کے بحران پر اگلے ہفتے ایک خصوصی اجلاس بلایا جائے گا جس میں اس مسئلے کے حل پر غور کیا جائے گا۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!