کراچی میں موسم کی تبدیلی سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

کراچی میں موسم کی تبدیلی سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

رات کے اوقات میں درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے
کراچی میں موسم کی تبدیلی سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

Webdesk

|

10 Feb 2025

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میںکراچی  کے موسم میں تبدیلی متوقع ہے، اور رات کے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ رات کے اوقات میں درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

فی الحال شہر میں موسم سرد اور خشک ہے، اتوارکوکم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شمال مشرقی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

دوسری جانب کراچی کی فضائی آلودگی کی صورتحال بھی اتوارکو تشویشناک رہی۔

 ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی)کے مطابق شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ساتویں نمبر پر رہا، جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 178 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، جو انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!