کراچی میں سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح آج ہوگا

کراچی میں سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح آج ہوگا

میئر کراچی افتتاح کریں گے
کراچی میں سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح آج ہوگا

ویب ڈیسک

|

19 Apr 2025

عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی تجارت کو آسان بنانے کے لیے کراچی کی حکومتی اداروں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ 

شہر بھر میں مویشی منڈیاں قائم کی جا رہی ہیں، جن میں سب سے بڑی منڈی آج (19 اپریل) کراچی کے شمالی بائی پاس پر کھولی گئی ہے۔ اس منڈی کا مقصد عوام کو سنت ابراہیمی ادا کرنے کے لیے قربانی کے جانوروں کے وسیع انتخاب کی سہولت فراہم کرنا ہے۔  

کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب آج (ہفتہ) کو شما مویشی منڈی کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ ابتدائی طور پر پاکستان کے مختلف علاقوں سے کم از کم 200 مویشی یہاں منتقل کیے گئے ہیں۔  

 مویشی منڈی 1,200 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے، جس میں سب سے بڑی پارکنگ ایریا بھی شامل ہے۔ پارکنگ فیس میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے، چاہے وہ چھوٹی گاڑیوں کے لیے ہو یا بڑی۔ جانوروں کی ادویات کی قیمتوں میں بھی 50 فیصد تخفیف دی گئی ہے۔ مارکیٹ کے اردگرد سیکورٹی کے لیے 20 سے زائد پکٹس تعینات کیے گئے ہیں۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!