کراچی سمیت ملک بھر میں عید الفطر پر بارش کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر میں عید الفطر پر بارش کا امکان

عید الفطر کی تعطیلات کے دوران دو سسٹم پاکستان میں مغربی راستے سے داخل ہوں گے، محکمہ موسمیات
کراچی سمیت ملک بھر میں عید الفطر پر بارش کا امکان

ویب ڈیسک

|

9 Apr 2024

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الفطر پر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق ملک میں مغرب کی جانب سے یکے بعد دیگرے دوسسٹم داخل ہوں گے۔

پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا پہلا نیا سلسلہ 10اپریل کو ملک میں داخل ہوگا جبکہ دوسرا مغربی سلسلہ 12اپریل کو داخل ہوگا جو 15اپریل تک برقراررہےگا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  دوسرے مغربی سلسلے کے تحت 13 اور14اپریل کوکراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران شہرمیں آندھی اورہواؤں کےجھکڑبھی چل سکتے ہیں۔

اس سے قبل ملک کے مختلف میدانی علاقے سسٹم کی لپیٹ میں رہیں گے جس کے باعث بارش ہوسکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر نے اگلے2سے3روزکے دوران صوبہ سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، اس دوران کہیں پر درجہ حرارت 42 ڈگری اور کہیں 39 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!