کراچی سے سمندر پار پاکستانیوں کے اکاؤنٹ کا صفایا کرنے والا بینک مینیجر گرفتار

کراچی سے سمندر پار پاکستانیوں کے اکاؤنٹ کا صفایا کرنے والا بینک مینیجر گرفتار

ایف آئی اے نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایت پر کارروائی کی
کراچی سے سمندر پار پاکستانیوں کے اکاؤنٹ کا صفایا کرنے والا بینک مینیجر گرفتار

Webdesk

|

5 Mar 2024

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے اور غیر ملکی کرنسی نکالنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتاری ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کی، جس میں سابق مینیجر کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ سابق مینیجر نے اپنی اہلیہ اور بینک کے دیگر ملازمین کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر لاکھوں روپے اور لاکھوں امریکی ڈالر کا غلط استعمال کیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے متعدد دستاویزات پر جعلی دستخطوں کے ذریعے تقریباً 49 ملین روپے اور 600,000 امریکی ڈالر سے زائد رقم چوری کیے۔

مزید برآں، ایف آئی اے نے انکشاف کیا کہ ملزم نے کلائنٹ کے نام سے منظور شدہ قرض کو بھی ذاتی طور پر استعمال کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!