کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
مغربی ہواؤں کے سسٹم کی وجہ سے 22 جنوری سے شہر میں سردی کی ایک نئی لہر کا بھی امکان موجود ہے۔
Webdesk
|
19 Jan 2025
کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔
بیان کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے جس کے باعث 21 جنوری تک دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
جبکہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کی وجہ سے 22 جنوری سے شہر میں سردی کی ایک نئی لہر کا بھی امکان موجود ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے جبکہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔ شمال مشرق سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
Comments
0 comment