کرک میں خوارجیوں کا ایف سی ہیڈ کوارٹر پر کواڈ کاپٹر سے حملہ، 3 جوان شہید
ویب ڈیسک
|
23 Feb 2026
خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں دہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے تین اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ درگاہ شہیدان کے علاقے میں واقع فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعے پر کیا گیا، جہاں دہشت گردوں نے پہلے کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا۔ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں صوبے کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے باجوڑ میں ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 11 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے، جبکہ وزیر سب ڈویژن کے علاقے سلگزی میں بھی ایک حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
اس سے قبل گزشتہ سال پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں بھی تین اہلکار جان سے گئے تھے۔
سیکیورٹی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات اور جانی نقصان میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث سیکیورٹی صورتحال تشویشناک قرار دی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment