کرم، ڈپٹی کمشنر حملے کے بعد بڑی پیشرفت، ایف آئی آر میں اہم انکشافات

کرم، ڈپٹی کمشنر حملے کے بعد بڑی پیشرفت، ایف آئی آر میں اہم انکشافات

بگن بازار حملے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج
کرم، ڈپٹی کمشنر حملے کے بعد بڑی پیشرفت، ایف آئی آر میں اہم انکشافات

ویب ڈیسک

|

5 Jan 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے بگن بازار میں ہونے والے حملے کے بعد اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں کرم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ختم ہوگیا، جس میں اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حملہ آوروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائیگا، حملہ آور امن دشمن ہیں، ان عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائیگی۔

اُدھر بگن بازار واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایڈیشنل ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ 25 سے 30 مسلح دہشت گردوں نے کانوائے پر حملہ کیا جس میں 7 افراد زخمی ہوئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!