کرم میں قیام امن کیلئے آپریشن، متعدد بنکرز مسمار کر دیئے گئے

کرم میں قیام امن کیلئے آپریشن، متعدد بنکرز مسمار کر دیئے گئے

متاثرین کے لیے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اشیائے خورونوش بھیجنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
کرم میں قیام امن کیلئے آپریشن، متعدد بنکرز مسمار کر دیئے گئے

Webdesk

|

21 Jan 2025

 پشاور: خیبر پختونخوا کے شورش زدہ قبائلی ضلع کْرم میں قیام امن کے لیے آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن میں اب تک 8 بنکرز مسمار کردئیے گئے ہیں ،متاثرین کے لیے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اشیائے خورونوش بھیجنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

ڈپٹی کمشنر کرم کی جانب سے عارضی طور پر اپنی جگہوں سے ہٹنے والے افراد (ٹی ڈی پیز) کے لیے کیمپ قائم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے بعد متاثرین کے لیے صدہ ،ٹل اور ہنگو میں کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں انتظامیہ کے مطابق ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں بھی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کیمپ آپریشن کے دوران آبادی کے تحفظ کے لیے قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

دوسری جانب کمشنر کوہاٹ نے کہا ہے کہ ضلع ہنگو میں متاثرین کے لیے کیمپ میں تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اتوار کے روز کرم میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!