کرپشن الزامات پر میونسپل کمشنر کو برطرف کرنے کی قرارداد منظور

کرپشن الزامات پر میونسپل کمشنر کو برطرف کرنے کی قرارداد منظور

قرارداد جناح ٹاؤن کے وائس چیئرمین نے پیش کی، ٹھیکیداروں سے حصہ لینے اور ترقیاتی کاموں میں بے جا مداخلت کا الزام
کرپشن الزامات پر میونسپل کمشنر کو برطرف کرنے کی قرارداد منظور

ویب ڈیسک

|

22 Jan 2025

کراچی: جناح ٹاؤن کی کونسل نے میونسپل کمشنر کی بلدیاتی امور میں عدم دلچسپی،ٹاؤن کے امور میں بہتری نہ لانے،کرپشن کے فروغ سمیت دیگر معاملات پر بلاوجہ رکاوٹیں پیدا کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کو برطرف کرنے کی قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

رکن کونسل راؤ محسن علی کی پیش کردہ قرار داد میں میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الہی بخش بنبھن پر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے اور تاخیر کرنے، ہرکام پر کمیشن طلب کرنے، ٹھیکے داروں کو تنگ کرنے،لوکل ٹیکس کی وصولی میں کرپشن اور رکاوٹیں پیدا کرنے سمیت مختلف الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں جناح ٹاون سے برطرف کرنے اور ان کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے قرار داد کو منظور کیا۔

 پیش کردہ قرار داد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افسران کو بیجا تنگ کیا جاتا ہے جبکہ ٹاؤن کونسل کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جو کہ عوام کے بنیادی حقوق اور جمہوری اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے اراکین کونسل نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ عوامل کو سامنے رکھتے ہوئے میونسپل کمشنر کو فوری برطرف کرنے کے ساتھ ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری جانب میونسپل کمشنر نے اس معاملے پر وضاحت لینے کیلیے رابطہ کیا گیا تو ترجمان نے قرارداد منظوری اور اس میں لگے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!