کشمیریوں کی دلیرانہ جدوجہد کا مقدر آزادی ہے، مسلح افواج

کشمیریوں کی دلیرانہ جدوجہد کا مقدر آزادی ہے، مسلح افواج

مسلح افواج کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری حریت پسندوں کو خراج تحسین
کشمیریوں کی دلیرانہ جدوجہد کا مقدر آزادی ہے، مسلح افواج

ویب ڈٰیسک

|

5 Feb 2024

پاکستان کی مسلح افواج  نے پانچ فروری کو کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اُن کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سی جے سی ایس ایس سی اور سروسز چیفس نے بھارتی قابض افواج کی جانب سے نافذ کیے جانے والے اقدامات کیخلاف پُرعزم جدودجہد کرنے والے کشمیریوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

مسلح افواج کے سربراہان اور سروسز چیفس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور غیر انسانی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

مسلح افواج نے زورد دیا کہ کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصے سے زیر التوا حل طلب مسئلہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کے حق خودارادیت کے لیے حل ہونا چاہیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قابض افواج کے کئی دہائیوں سے جاری مظالم کشمیری عوام اور ان کی جائز جدوجہد آزادی کے جذبے کو کم کرنے میں ناکام رہے ہیں، رات درحقیقت طلوع ہونے سے پہلے کی تاریک ترین ہے، انشاء اللہ بہادرانہ جدوجہد کا مقدر آزادی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!