کشیدگی ختم، ایرانی وزیر خارجہ کا اسلام آباد دورے کا بھی امکان

کشیدگی ختم، ایرانی وزیر خارجہ کا اسلام آباد دورے کا بھی امکان

26 جنوری کے بعد دونوں ممالک کے سفرا اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے
کشیدگی ختم، ایرانی وزیر خارجہ کا اسلام آباد دورے کا بھی امکان

ویب ڈیسک

|

22 Jan 2024

 اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان جاری رہنے والی کشیدگی ختم ہوگئی جس کے بعد دونوں ممالک کے سفرا ذمہ داریاں سنبھالنے کیلیے تیار ہیں۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہدونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی پوزیشن پر بحال ہو جائیں گے۔ پاکستانی سفیر تہران میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے جب کہ ایران کے پاکستان میں سفیر بھی 26 جنوری کو واپس آ جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پاکستان کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ نگراں وزیر خارجہ سمیت اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!