خواجہ آصف نے بھی عمران خان کی رہائی کا امکان ظاہر کردیا
Webdesk
|
30 Jun 2024
وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی عمران خان کی رہائی کا امکان ظاہر کردیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان بالکل رہا ہوسکتے ہیں اور اُن کے باہر آنے سے حکومت کو کوئی خطرہ بھی نہیں ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، ایک سیاسی کارکن یا رہنما کو انہیں خطرہ نہیں سمجھنا چاہیے۔
وزیردفاع نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی کو بات چیت کی پیش کش کو عمران خان سنجیدہ نہیں لیں گے مگر حکومت عمران خان سے بات چیت کیلیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی رہائی سےکوئی خطرہ نہیں۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اگر سیاسی طاقتیں مذاکرات اور ملک کی بہتری کا فیصلہ کرلیں تو اسٹیبلشمنٹ کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
Comments
0 comment