کور کمیٹی اجلاس میں شیر افضل مروت اور نیاز اللہ نیازی کا جھگڑا، دھمکیاں

کور کمیٹی اجلاس میں شیر افضل مروت اور نیاز اللہ نیازی کا جھگڑا، دھمکیاں

میں نے پی ٹی آئی کو لیڈ کیا ہے، میرے خلاف پی ٹی آئی کے اپنے اراکین باتیں کرتے ہیں، مروت
کور کمیٹی اجلاس میں شیر افضل مروت اور نیاز اللہ نیازی کا جھگڑا، دھمکیاں

ویب ڈیسک

|

25 Mar 2024

 

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی ممبران کے درمیان جھگڑا ہوا اور دونوں نے ایک دوسرے کو دھمکیاں بھی دی ہیں۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوا، ذرائع نے اجلاس کی اندرونی کہانی بتائی کہ پی ٹی آئی ممبران کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی۔

اجلاس میں شیر افضل مروت اور نیاز اللہ نیازی کا جھگڑا ہوا جس پر دیگر اراکین نے مروت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

فردوش شمیم نقوی نے کہا کہ شیرافضل مروت کا کوئی استاد لگانا چاہیے تاکہ وہ اسے عقل، تہذیب سکھائے۔ اپنے ہی لوگوں پر شیرافضل مروت حملے کررہے ہیں۔ 

شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، کوئی باہر نکلتا نہیں،سب چھپے ہوئے، میں نے پی ٹی آئی کو لیڈ کیا ہے، میرے خلاف پی ٹی آئی کے اپنے اراکین باتیں کرتے ہیں۔

کور کمیٹی اجلاس میں اراکین نے کہا کہ شیرافضل مروت مینڈیٹ سے ہٹ کر بات کرتے ہیں، دو ماہ میں پی ٹی آئی کا بیانیہ بنتا ہے اور شیرافضل مروت ختم کر دیتے ہیں۔

اس دوران ‏نیاز اللہ نیازی نے شیر افضل کو گرفتار سے روکنے کی کوشش کی تو دونوں میں تلخ کلامی ہوئی، جس پر مروت نے کہا کہ باہر آؤ ، تمہیں میں بتاتا ہوں۔

افضل مروت کی دھمکی سن پر نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ آجاؤ باہر، مجھے شعیب شاہین مت سمجھنا۔ صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے علی محمد خان، نعیم پنجوتھا، بیرسٹر گوہر وغیرہ نے معاملے کو رفع دفع کروایا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!