خواتین میری ریڈ لائن ہیں، ان پر تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں، مریم نواز
ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت معاشرتی روایات اور مذہبی اقدار ہیں۔
Webdesk
|
25 Nov 2024
لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، ان پر تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں ہے۔
اْنہوں نے کہا کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت معاشرتی روایات اور مذہبی اقدار ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ دینِ اسلام میں عورت کو مکمل عزت و احترام اور حقوق دینے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
Comments
0 comment