کوئی خط ملا تو پڑھے بغیر ہی وزیراعظم کو بھیج دوں گا، آرمی چیف
![کوئی خط ملا تو پڑھے بغیر ہی وزیراعظم کو بھیج دوں گا، آرمی چیف](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/13/khwy-y-kht-ml-tw-prrhy-bgyr-hy-wzyraazm-khw-bhyj-dwn-g-rmy-chyf_1739454472-b.jpg)
Webdesk
|
13 Feb 2025
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کوئی خط نہیں ملا اور یہ باتیں دراصل چالیں ہیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی بھی خط نہیں ملا اور اگر موصول بھی ہوا تو پھر یہ وزیراعظم کو بھیج دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ خط کے حوالے سے باتیں دراصل چالیں گے جو ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کررہا ہے اور اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔
بعد ازاں عمران خان نے آرمی چیف کے نام تیسرا کھلا خط لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ فوج اور عوام کے درمیان خلیج بڑھ گئی ہے جس کو دور کرنے کیلیے فوج کا سیاست سے علیحدہ ہونا ضروری ہے۔
اس خط میں عمران خان نے معاشی اور سیاسی استحکام کے قیام پر بھی زور دیا اور ایک بار پھر سے انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ کیا۔
Comments
0 comment