کے الیکٹرک نے 43 کروڑ واجبات پر ریلوے کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی
بغیر ادائیگی کے بجلی کی بحالی ممکن نہیں ہے، ترجمان کے الیکٹرک
Webdesk
|
3 Dec 2024
کے الیکٹرک نے پاکستان ریلوے کو مزید بجلی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
کے الیکٹرک نے بجلی کی مد میں 43 کروڑ روپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر پاکستان ریلوے کو مزید بجلی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔
ترجمان کے الیکٹرک نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ پاکستان ریلوے کے مئی 2024 سے واجب الادا 43 کروڑ بقایاجات ہیں ایسے حالات میں بجلی کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔
علاوہ ازیں ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ پاکستان ریلوے حکام سے متعدد مرتبہ گزارش کی گئی کہ 31 کنکشنز کے مئی 2024 سے جمع ہونے والے 43 کروڑ روپے کے واجب الادا بقایاجات فوری طور پر ادا کریں۔
ترجمان نے کہا کہ بغیر ادائیگی کے بجلی کی فراہمی کو جاری رکھنا کے-الیکٹرک کیلئے ممکن نہیں ہے۔
Comments
0 comment