ایران میں 10 غیرملکی ایجنٹ گرفتار

ایران میں 10 غیرملکی ایجنٹ گرفتار

یہ گرفتاریاں شمال مشرقی صوبے خراسان رضوی میں کی گئیں
ایران میں 10 غیرملکی ایجنٹ گرفتار

ویب ڈیسک

|

17 Mar 2026

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں غیر ملکی ایجنٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں شمال مشرقی صوبے خراسان رضوی میں کی گئیں، جہاں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ان افراد کی نشاندہی کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں سے چند حساس تنصیبات اور اہم مقامات سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے میں مصروف تھے، جبکہ دیگر کا تعلق ایک مبینہ شدت پسند گروہ سے بتایا جا رہا ہے۔

بیان میں گرفتار افراد کی شہریت یا پس منظر سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائی ملک کی سلامتی کے پیش نظر کی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 
 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!