کے پی حکومت نے پرویز الٰہی کے طبی معائنے کیلیے رسائی مانگ لی

کے پی حکومت نے پرویز الٰہی کے طبی معائنے کیلیے رسائی مانگ لی

خیبر پختونخوا حکومت مطالبہ کرتی ہے کہ انکی میڈیکل ٹیم کو چوہدری پرویز الہی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے۔
کے پی حکومت نے پرویز الٰہی کے طبی معائنے کیلیے رسائی مانگ لی

Webdesk

|

24 Mar 2024

پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پرویز الٰہی پراڈیالہ جیل میں تشدد کی خبروں پر ردعمل میں کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کیساتھ اڈیالہ جیل میں پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت مطالبہ کرتی ہے کہ انکی میڈیکل ٹیم کو چوہدری پرویز الہی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے۔

 ہم یہ تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد کیا گیا ہے، ہمیں شدید تشویش ہیکہ مریم نواز ذاتی انتقام کو لیکر سیاسی مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی،پرویز الہی سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی پنجاب جیل میں حفاظت پر ہمیں تشویش ہیں۔ مریم نواز کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر پرویز الہی پر تشدد ثابت ہوگیا تو آپ کیخلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر خیبر پختونخوا کی میڈیکل ٹیم کو پرویز الہی تک رسائی نہیں دی گئی تو ہم ہر قسم کی قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!