کے پی کے،لنڈی کوتل میں علما نے موسیقی اور جوئے پر پابندی لگا دی: رپورٹ

کے پی کے،لنڈی کوتل میں علما نے موسیقی اور جوئے پر پابندی لگا دی: رپورٹ

اجلاس کی قیادت مولانا محب اللہ حقانی، سید محمود احمد بونیری، مولانا احمد احمد، اسحاق بونیری نے کی
کے پی کے،لنڈی کوتل میں علما نے موسیقی اور جوئے پر پابندی لگا دی: رپورٹ

Webdesk

|

30 Apr 2024

خیبر پختونخواہ کے علاقے لنڈی کوتل میں مقامی علماء اور قبائلی عمائدین نے علاقے میں موسیقی اور جوئے پر پابندی کا نفاذ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق علما اور عمائدین کے ایک اجتماع نے فیصلہ کیا کہ مقامی لوگوں، خاص طور پر پکنک منانے والوں کو ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے منع کیا جائے جو شریعت سے متصادم ہوں، جیسے کہ موسیقی، جوا، یا رقص وغیرہ۔

اجلاس کی قیادت مولانا محب اللہ حقانی، سید محمود احمد بونیری، مولانا احمد احمد، اسحاق بونیری نے کی اور پاکستان پیپلز پارٹی سے حاجی الیاس شنواری، حاجی زرمت خان شنواری کے علاوہ ملک برات، ملک مکیل، ملک شاہ جی بھی شریک ہوئے۔

مقامی علماء کی جانب سے اس طرح کی کارروائیاں کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ستمبر 2017 میں، سید محمد الیاس بنوری کی قیادت میں، علما ایک دینی مدرسے میں جمع ہوئے اور موسیقی کے آلات اور ٹیلی ویژن سیٹ ضبط کر لیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!