خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم کر دی گئی

خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم کر دی گئی

پشاور کے 43، مردان کے 42، اپر دیر کے 25، سوات کے 17 اور چارسدہ کے 14 سکول شامل ہیں
خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم کر دی گئی

Webdesk

|

28 Aug 2024

پشاور: خیبر پختونخوا کے  14 اضلاع کے 176 سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کوختم کردیا گیا، ضلعی ایجوکیشن افسران کو نائٹ شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان سکولوں میں پشاور کے 43، مردان کے 42، اپر دیر کے 25، سوات کے 17 اور چارسدہ کے 14 سکول شامل ہیں

ان سکولوں کے علاوہ جن اضلاع کے سکولوں میں نائیٹ شفٹ ختم کی گئی ہے، ان میں شانگلہ کے 8، ہری پور کے 7، کوہاٹ کے 5، مالاکنڈ کے 4، بٹگرام کے 3،  لوئر دیر کے 3، نوشہرہ کے 2، ایبٹ آباد کے 2 جبکہ مانسہرہ کا ایک سکول شامل ہے ۔

ضلعی ایجوکیشن افسران کو شام کی شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہ ادا نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!