خیبرپختونخوا بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، مزدوروں کی کم سے کم اجرت میں اضافے کی منظوری
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کی تجویز
ویب ڈیسک
|
24 May 2024
خیبرپختونخوا کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کرنے کے ساتھ مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کرنے کی منظوری دی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت آج 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، جس میں صوبے کے اخراجات 1654 ارب روپے ہوں گے اور صوبائی حکومت کا بجٹ ایک سو ارب روپے سرپلس ہوگا۔
Comments
0 comment