خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 اور 10 مئی کے کیسز ختم کرنے کی منظوری دے دی

خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 اور 10 مئی کے کیسز ختم کرنے کی منظوری دے دی

یہ مقدمات مبینہ طور پر سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے تھے
خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 اور 10 مئی کے کیسز ختم کرنے کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک

|

5 Dec 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے 9 اور 10 مئی کے واقعات سے متعلق درج کیے گئے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی صوبائی کابینہ نے بھی منظوری دے دی۔

یہ فیصلہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ معاونِ خصوصی اطلاعات شفیع جان کے مطابق کابینہ نے قرار دیا کہ یہ مقدمات مبینہ طور پر سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے تھے اور ان کے ثبوت بھی نہیں تھے، غور و خوض کے بعد ان تمام مقدمات کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے ریڈیو پاکستان پشاور حملے کی تحقیقات صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے سپرد کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

مزید برآں، اجلاس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے لیے 15 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کی گئی، جبکہ ایکشن ان ایڈ آف سول پاورز کے خاتمے سے متعلق کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں گندم کے ذخائر، صوبوں کے درمیان ترسیل اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ اضافی گندم کی ممکنہ خریداری کے لیے قائم کمیٹی کو ضرورت کے مطابق فیصلے کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!