خیبرپختونخوا کی 20 جامعات دیوالیہ ہونے کے قریب

خیبرپختونخوا کی 20 جامعات دیوالیہ ہونے کے قریب

گورنر نے اس کا الزام وزیراعلیٰ پر ڈال دیا
خیبرپختونخوا کی 20 جامعات دیوالیہ ہونے کے قریب

آفتاب مہمند

|

26 Apr 2024

خیبرپختونخوا میں قائم سرکاری یونیورسٹیاں مالی و انتظامی مسائل سے دوچار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری یونیورسٹیاں مالی و انتظامی مسائل سے دوچار ہوگئی ہیں جبکہ 24 سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نہیں اور 20 دیوالیہ پن کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے وی سیز کی تعیناتی کےلئے صوبائی حکومت نے نگران حکومت کی سفارشات کو مسترد کردیا۔ 

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا کہ وی سیز کی فوری تعیناتی سے یونیورسٹیوں کے انتظامی مسائل حل ہوسکیں گے، یونیورسٹیوں کو 60 فیصد تک خود اپنے مالی مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ نئے وی سیز تعیناتی کی سمری کےلئے وزیراعلیٰ سے 2مرتبہ رابطہ کرچکا ہوں،  وی سیز کی تعیناتی کےلئے از سرنو کام شروع کردیاہے، جلد تعیناتی کا عمل مکمل ہوگا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ سرکاری جامعات کی وی سیز کی تعیناتی کا کام نگران کا نہیں منتخب حکومت کا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!