خیبرپختونخوا کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے حلف لیا، تقریب میں پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک
خیبرپختونخوا کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Webdesk

|

6 Mar 2024

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا جن سے گورنر حاجی غلام علی نے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی نئی تشکیل کردہ کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی، جہاں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور، آئی جی خیبرپختونختوا، چیف سیکریٹری سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ حلف برداری کی تقریب میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جس نے بانی چیئرمین کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

نئی کابینہ میں شامل ارشد ایوب خان، شکیل احمد، فضل حکیم خان اور محمد عدنان قادری، عاقب اللہ خان، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکوراور نذیر احمد عباسی، پختون یارخان، آفتاب عالم،خلیلق الرحمان،سید قاسم علی شاہ، فیصل ترکئی اور ظاہر شاہ  نے حلف لیا۔

وزیراعلیٰ کے مشیر کی حیثیت سے سید فخر جہان، مزمل اسلم، محمد علی سیف، مشال اعظم اور زاہد چاند زیب نے حلف اٹھایا۔ پہلے مرحلے میں کابینہ کے کل ارکان کی تعداد 20 ہوگی جبکہ وزار اور مشیروں کو ایک دو روز میں قلمدان سونپ دیے جائیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!