خیبرپختونخوا میں 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

خیبرپختونخوا میں 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے
خیبرپختونخوا میں 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

ویب ڈیسک

|

26 Apr 2025

پشاور: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 25 اور 26 اپریل کو ہونے والی تین الگ الگ آپریشنز میں 15 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں آپریشن کے دوران انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 8 خوارج کو جہنم واصل کیا۔

دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 بہادر جوان شہید ہو گئے۔ لانس نائیک عثمان مہمند (عمر: 28 سال، ضلع چارسدہ) اور سپاہی عمران خان (عمر: 26 سال، ضلع کرم) شہید ہوگئے۔

اعلامیے کے مطابق جنوبی وزیرستان کے جنرل ایریا گومل زم میں سیکیورٹی فورسز نے تین خوارج کو ہلاک کیا۔ مارے گئے دہشت گرد جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ اُن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے بعد علاقے کو مکمل طور پر صاف کرنے کے لیے سانٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ پاکستانی فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!