خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 46 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک
|
20 Apr 2024
خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی اموات کی تعداد 46 تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے دیر اور سوات میں بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات کے نتیجے میں مزید 2 بچے جاں بحق جبکہ 8 کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
پی ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث صوبہ بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہو گئی ہے جب کہ 60 افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
جاں بحق افراد میں 25 بچے 12 مرد اور 9 خواتین جب کہ زخمیوں میں 11 خواتین، 33 مرد اور 16 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 2875 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 436 گھروں کو مکمل جب کہ 2439 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
Comments
0 comment