خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلیے حکومتی اے پی سی، تین اہم جماعتوں کا شرکت نہ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
|
23 Jul 2025
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس آج وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ہوگی۔
وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کو دعوت نامے ارسال کردیئے تاہم صوبے کی تین سیاسی جماعتوں جمیعت علماء اسلام، پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔
مسلم لیگ نواز کا کہنا ہے کہ انھیں دعوت نہیں ملی، جبکہ جماعت اسلامی سے پی سی شرکت کرے گی۔
صوبائی حکومت نے جانب سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے وزیراعلی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا، صوبے میں امن و امان کی بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا تشویشناک ہے، مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، ہم سب کو اختلافات سے بالاتر ہو کر امن کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا۔ حکومتی اے پی سی میں سیاسی جماعتوں نے شرکت سے انکار کردیا ہے،
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اے پی سی اگر تحریک انصاف کی جانب سے بلائی جاتی تو اے این پی شرکت کرتی لیکن یہ اے پی سی حکومت سطح پر بلائی گئی ہے اور حکومت پہلے سے ہی فیصلے کرچکی ہوتی ہے اس لیے اے این پی حکومتی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا کا کہنا ہے کہ صوبے میں غیر سنجیدہ حکومت ہے یہ آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے، صوبائی حکومت اپنے دھرنوں اور مظاہروں سے فارغ ہو تو عوامی مسائل کی جانب توجہ دے۔
پاکستان پیپلز پارٹی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی، جے یو آئی کے ترجمان جے یوآئی عبدالجلیل جان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک نہیں کرے گی۔
مسلم لیگ نواز کے صوبائی ترجمان اختیار ولی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک اے پی سی میں شرکت کی دعوت نہیں ملی وزیر اعظم کی جانب سے بھی آج قبائلی جرگہ بلایا گیا ہے۔
جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان نورالواحدجدون کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرپروفیسر محمد ابراہیم خان اے پی سی میں شریک ہوں گے، سینیٹ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتیں متحدتھی امن کے لئے کیوں متحد نہیں ہوتیں؟۔
Comments
0 comment